شہروں کی طرح دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانااولین ترجیح ،سیکرٹری بلدیات پنجاب

Sep 22, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آئوٹ سورسنگ جلد از جلد کی جائے،شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کمشنر راولپنڈی آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آ وٹ سورسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی،سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہیں کہ کوئی علاقہ بھی بغیر صفائی کے نہ چھوڑا جائے،آٹ سورسنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہر علاقے میں صفائی کا بہترین نظام ہو اور ہر شہری اس حوالے سے مطمئن ہو،کوئی علاقہ حدود میں ہے یا نہیں شکایت ملنے پر وہاں صفائی کی جائے،آئوٹ سورسٍٍٍنگ کیلئے افرادی قوت ضروری ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کے حوالے سے کمشنر،ڈی سی آفس میں ڈیش بورڈقائم کیا جائے۔

مزیدخبریں