راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پہلا جلسہ تقسیم اسناد 29 ستمبر کوہو گا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں 2023 میں گریجویٹ ہونے والی طالبات کے لئے  پہلا جلسہ تقسیم اسناد 29 ستمبر کوہو گا،  تقریب کے مہمان خصوصی راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے چانسلر، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے جبکہ میزبانی کے فرائض راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال انجام دیں گی۔ تقسیم اسناد کی تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلی عہدیداران، دیگر جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ، ایڈمنسٹریشن اور طالبات شریک ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن