مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کے صدر کی جانب سے تاجر برادری کے اعزاز میں عشائیہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کے صدر حاجی اجمل خان، گروپ لیڈر سلیمان گوشی اور دیگر عہدے داران کی جانب سے تاجر برادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پر گروپ لیڈر سلیمان گوشی، صدر حاجی اجمل خان، جنرل سیکرٹری جواد لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجران گوالمنڈی کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور آج کی تقریب کو کامیاب بنایا سب سے پہلے دوبارہ آپ کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کا نظام شروع کردیا ہے جو تاجر بھائیوں کے جان مال اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے اور اس کے ساتھ تاجروں کے ٹیکس اور دیگر امور کیلئے 4رکنی لیگل ٹیم تشکیل دی گی ہیاس وقت ہماری پوری ٹیم پولیس اسٹیشن کے عملے کے ساتھ رابطے میں ہے اگر کسی تاجر برادری کا پولیس کے مطالق کوئی مسئلہ ہو گا تو سب سے پہلے یونین آفس میں رابطہ کریں

ای پیپر دی نیشن