لاوہ(نامہ نگار)لاوہ کے نواحی گاؤں ڈھرنال میں یتیم بچے کے ساتھ تین شیطانوں کا شیطانی کھیل۔اسلحہ کی نوک پر ظلم کا نشانہ بنایا ، ویڈیو بھی بنا ڈالی ، بیوہ ماں کی پولیس کو درخواست۔بچے کا والد ڈیڑھ سال قبل فوت ہوا ، ماں گزر بسر کیلئے لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہے ملزمان نے پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے ہاتھ پاں مارنا شروع کر دیئے ، بیوہ ماں کی اعلی عدلیہ ، وزیر اعظم ، وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل۔ میال گاں کی رہائشی بیوہ خاتون نے پولیس تھانہ لاوہ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے نو عمر بیٹے کو ملزم شاہد ساکن ڈھرنال جو میال میں مقیم ہے ۔ بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر ڈھرنال لے گیا جہاں ایک بیٹھک میں پہلے سے موجود ملزمان کاشف اور حسیب سکنائے ڈھرنال کے ساتھ ساتھ شاہد نے بھی پسٹل دیکھا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران وہ موبائل پر ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے ۔ اور میرے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گاں چھوڑ آئے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 375A اور 365 A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس انسانیت سوز واردات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنانی واردات کا سوچ بھی نہ سکے ۔