مری (نامہ نگار خصوصی) مری کی تزین و آرائش کے نام پر شروع کیئے جانے والے آپریشن کے سلسلہ میں مقامی انتظامیہ ایک بار پھر سے جھیکاگلی بازار میں پہنچ گئی ۔اس دوان ڈپٹی کمشنر مری کا اے ڈی سی آر ، اسسٹنٹ کمشنر مری، انفورسمنٹ انسپکٹر سمیت دیگر سٹاف کی بھاری تعداد وہاں موجود رہی ۔ ایسے میں تاجروں کا کہنا ہے کہ لاوُ لشکر کے ساتھ انتظامیہ کا دورے کے بعد کسی وقت بھی اس اہم ترین بازار میں آپریشن متوقع ہے ۔ایسے میں وہاں کے تاجروں میں سخت خوف حراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت موجودہ انجمن تاجران اور سابقہ انجمن تاجران جو ہمیشہ شیاسیؤت چمکانے کے چکروں میں ہوتی ہے مکمل طور پر روپوش ہے ۔ ان تاجروں کا کہنا ہے کہ صورت حال یوں ہی رہی تو یہ آپریشن جھیکا گلی سمیت مری شہر اور مضافات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا ۔انہوں نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومت سے تمام مکاتب فکر کو اپنی حمائت میں لیئے جانے کو کہا ہے ۔
مری کی تزین و آرائش کے نام پر شروع کیا جانیوالا آپر یشن جھیکاگلی بازار پہنچ گیا
Sep 22, 2024