ملک سہیل خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے، سردار شفقت حیات

 فتح جنگ(نامہ نگار)ملک سہیل خان ایم این اے کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق وائس چیئرمین یو سی گلی جاگیر سردار شفقت حیات خان نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کو وفاقی کا بینہ میں شامل کیا جائے تاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکروں سپورٹروں تحصیل فتح جنگ تحصیل  تحصیل پنڈیگھیب  کے عوام کی نمائندگی وفا قی کابینہ  میں ہو سکے کیونکہ ملک سہیل خان کمڑیال دن رات عوامی خدمت میں عملی طور پر کام کرتے ہیں جس کی زندہ  مثال اکنامک زون ہے فتح جنگ سے انٹر زون کو کھڑپہ منتقل کرانے میں ملک سہیل خان کمڑیال کا ایک اہم رول ہے انہوں نے میاں شہبا ز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملک لعل خان کمڑ یال کے فرزند  ملک سہیل خان کمڑیال ایم این اے کا مسلم لیگ ن سے دیرینہ تعلق ہے ملک لعل خان مرحوم سابق ایم این اے کے دور کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے ایک مثالی رہنما تھے ۔

ای پیپر دی نیشن