اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)سینٹ میری اکیڈمی لالہ زار میں ربیع الاول کی مناسبت عید میلاد کی خصوصی محفل سجائی گی، مہمان خصوصی ممتاز سکالر پروفیسر سید مجتبی علی گیلانی تھے۔ چیف گیسٹ کی آمد پر پروفیسر نپولین گومز' اساتذہ کرام اور نونہالوں نے انکا پرتباک استقبال کیا۔ روحانی محفل میں مختلف کلاسز کے طلبا نے ھادی عالمؐ کی جناب اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پرنسپل سنیٹ میری اکیڈمی پروفیسر نپولین گومز نے خوبصورت ایونٹ کرانے پر اساتذہ اوربچوں کی محنت کی خوب داد دی۔ آخر میں پروفیسر نپولین گومز نے ننھے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پروفیسر سید مجتبی علی گیلانی نے کہا کہ ہماری کامیابی اسوہ حسنہ میں ہے ہمیں کامرانی اور کامیابی کے لیے در رسول ؐپر آنا پڑے گا۔