بلدیہ گوجرخان کی طرف سے خلاف قانون پروموشن کو عدالت نے معطل کر دیا 

 گوجرخان (نامہ نگار) محکمہ بلدیہ گوجرخان کے ملازمیں مرزا بشارت اور ملک نازک کی پروموشن کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے جونیئرز کاشف قیوم اور اظہر محمود کو غیر قانونی طور پرپرومٹ کرکے لسٹ جاری کردی جس کو درخواست گزاران نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس چیلنج کر دیا مگر وہاں پر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد گوجرخان کے نوجوان قانون دان مرزا زین العابدین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس کی عدالت میں چیلنج کر دیا عدالت نے فریقین کو عدالت طلب کر لیا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مرزا زین العابدین ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کا فیصلہ معطل کرکے تیس یوم بمطابق قانون درخواست گزاران کی سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کا حکم صادرکردیا زین العابدین ایڈووکیٹ گوجرخان کی معروف شخصیت مرزا ظہیر خالد کے فرزند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن