کلر سیداں (نامہ نگار)تھانہ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر پلاٹ میں داخل ہوکر دیواریں توڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 26افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔سفیان انجم سکنہ سکھو نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں صاحبزادہ بدر منیر کے پلاٹ میں چوکیداری کرتا ہوں،گزشتہ روز بوقت قریب صبح ساڑھے پانچ بجے، کلر سیداں چوآ روڈ پر واقعہ پلاٹ میں اپنے دیگر دو چوکیداروں مناظر اور حمید کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی دوران اشتیاق بٹ ہمراہ 20سے 25افراد پلاٹ کا فرنٹ گیٹ توڑ کر غیر قانونی طور پراندر داخل ہوئے۔اشتیاق بٹ کے پاس پسٹل جبکہ دیگر اشخاص بھی اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے نے پلاٹ کی پچھلی دیوار توڑ دی اور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیں کہ شام تک پلاٹ خالی نہ کیا توجان سے مار دیں گے۔پلاٹ مذکورہ کا قبضہ بعدالت جناب سول جج کلر سیداں نے 25مئی 2024کو بدر منیر کے حوالے کیا تھا۔