چیئرمین غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چوہدری اشتیاق کی خدمات لائق تحسین ہیں، خواجہ محفوظ 

جبر(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ محفوظ آف موہڑہ شاں نے کہا ہے کہ چیئرمین غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چوہدری اشتیاق کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ زچہ بچہ سنٹر کے قیام کے لیے 50 ہزار رقم بطور تعاون پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسپنسری اسلام پورہ جبر میں کیا انہوں نے زچہ و بچہ سنٹر کے تعمیری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری مشتاق۔ڈاکٹر رشید بھی موجود تھے انہوں نے کہا زچہ و بچہ سنٹر کے قیام کی صورت میں اہل علاقہ کے لیے ایک بہت بڑی ضرورت پوری ہونے جارہی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چوہدری محمد اشتیاق پردیس میں رہ کر بھی اپنے علاقے کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہیں۔ اتنا بڑا پروجیکٹ کی تکمیل پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن