حضرو (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خاور ڈار'پی ٹی آئی ضلع اٹک کے تر جمان عمران خان' پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما نصیرجدون' سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک تیمور شہزاد'سٹی صدر مسلم لیگ(ن)حاجی احسان احمد خان نمبردار اور مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے رہنما چاند ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس کاحضرو سے باہر منتقل ہونا غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا' حضرو شہر سے سبزیوں منڈیوں سمیت دیگر غیر قانونی تجاوزات کو باہر نکالیں یا ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے سرکاری دفاتر کو یکے بعد شہرکی حدود سے باہر منتقل کرنا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے' ہم نادرا کے اعلی حکام گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان'ایم این اے شیخ افتاب احمد' ایم پی اے قاضی احمد اکبر خان' سابق صوبائی وزیر جہانگیر خان زادہ سے جلد رابطہ کر کے اس احساس عوامی معاملہ کو عوامی خواہشات کے عین مطابق حل کروانے کی بھر پورکوشش کریں گے' اس ضمن میں اگر پرامن احتجاج کی ضرورت پڑی تو چھچھ کی عوام کی خاطر گریز نہ کریں گے' موجود نادرا سینٹر کو وسیع کروانے یا شہر میں متبادل جگہ فراہم کرنے کے سلسلہ میں ہم اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں' ان خیالات کا اظہار ان قائدین نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کے سو سے زائد گاں ہیں شاحتی کارڈز کے لیے حضرو نادرا دفتر جوبس اڈے کے ساتھ ہی ہے عوام کو سہولیات فراہم کر رہا تھا کہ اس کو اب بلدیہ حضرو کی حدوں سے باہر منتقلی کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے اسی حوالے سے جلد ہی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ایم این اے شیخ افتاب احمد کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔