کلر سیداں (نامہ نگار) مسماۃ (ع)سکنہ چبوترہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں راولپنڈی میں پرائیویٹ نوکری کرتی ہوں۔گزشتہ شب پونے 8 بجے کے قریب چھٹی کر کے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی اور روشنی کیلئے موبائل فون کی لائٹ آن کر رکھی تھی کہ اسی دوران کس نے مجھے پیچھے سے دبوچ لیااور زمین پر گرا لیا۔میں نے شور شرابہ کیا اور اسی دوران موبائل فون کی لائٹ لڑکے کے چہرے پر لگی جس کو میں نے پہچان لیا جو ہمارے ہی گاں کا لڑکا خیام تھا۔ میرے شور شرابے کی آواز سن کر میری والدہ بھی آ گئی جس پر ملزم کھیتوں میں لگی مکئی کی فصل میں بھاگ گیا۔