انجمن تاجران گوجرخان کی مداخلت، خواجہ جہانگیر کی بابا سویٹس بیکری ڈی سیل

گوجرخان(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی مداخلت، خواجہ جہانگیر کی بابا سویٹس بیکری ڈی سیل کر دی گئی، ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی دوکان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گزشتہ روز سیل کر دی تھی جس پر مرکزی انجمن تاجراں نے ہڑتا ل کی کال دینے کا  عندیہ دیا تھا مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ اعجاز ایڈیشنل سیکرٹری  مرزا تیمور وارثی  شیخ عامر خواجہ آصف خواجہ محسن اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ سے ملاقات کر کے حقائق سے آگاہ کیا جس پر معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے بابا سویٹس کو ڈی سیل کر دیا گیا خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ فوڈ  اتھارٹی کے اہلکار عاقب وغیرہ نے  اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک میل کرنے کی نیت سے  بد تمیز ی کی جس پر تو تکار ہو گئی اور میری  دکان سیل کر کے  زیادتی کی گئی مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان نے  اس زیادتی پر ہڑتال کی کال دی تھی جس پر تاجر رہنمائوں نے اسسٹنٹ کمشنر  سے ملاقات کی معاملات طے ہو نے پر ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی تاجر رہنمائوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم میں شامل عاقب نامی اہلکار کے ہتک آمیز لہجے سے فوڈ سے منسلک کاروبار ی افراد کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ احکام اس صورتحال کا  نوٹس لے کر عاقب نامی اہلکار کو فیلڈ میںبھیجنے کی بجائے دفتر میں رکھیں تاکہ اس قسم کے مزید ناخوشگوار واقعات کا سدباب ہو سکے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ ان کیخلاف بے بنیاد ایف آئی آر کے اندراج کے بعد جس طرح تاجر برادری،میڈیا اور مرکزی انجمن تاجران گوجرخان نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے وہ کے بے حدمشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن