راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) بسلسلہ جشن عید میلاد و ختم نبوتؐ 26 ستمبر 21 ربیع الاول کو بعد نماز مغرب جامع مسجد بوہڑ والی چوہڑ پڑپال پشاور روڈ میں خصوصی اجتماع ہوگا۔ ترجمان میلاد کمیٹی کے مطابق سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرسید حسام الدین حسام الدین جیلانی خصوصی طور پر شریک ہوں گے مرکزی خطاب حضرت علامہ مفتی عبداللہ مظہر وارثی کا ہوگا۔ 27 ستمبر بروز جمعہ حسب سابق مصریال روڈ سے جلوس کا افتتاح ہوگا جس میں مقامی علماء معززین علاقہ اور نعت خواں پارٹیاں شرکت کریں گی۔ جلوس پرانے روٹ سے شروع ہو کر چوہڑ ہڑپال چوک سے ہوتا ہوا ‘ آلہ آباد‘ آشیانہ چوک‘ چوہڑ چکی سے ملحق چوہڑ چوک میں اختتام پذیر ہوگا جلوس میں بڑی گاڑیوں اور میوزک کی اجازت نہیں ہوگی۔