مری (نامہ نگار خصوصی)سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ جلد از جلد کی جائے،شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،ستھرا پنجاب ایک بہترین صفائی پروگرام جس کے زریعے پورے پنجاب کو صاف ستھرا صوبہ بنایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کمشنرآفس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے سیکرٹری بلدیات کو آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ جلد کی جائے، سیکرٹری بلدیات
Sep 22, 2024