کلرسیداں(نامہ نگار)ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی مرزا مظفر اقبال بیگ سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ کا 25 سالہ بھتیجا نمونیہ سے دم توڑ گیا دبئی میں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے پاکستان کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا یہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری شاہد گجر،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی ،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،چوہدری محمد حنیف، چو ہدری محمد ذوالفقار،بلال قیوم چغتائی،شیخ خورشید احمد،ندیم صدیقی،چوہدری نعیم بنارس، عبدالرف بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،مرزا سہیل اطلس،عابداللہ سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔