اٹک(نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کررہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی، ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹرمحمدسعید اورمحکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی، بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں انیل سعیدنے کہا کہ عوامی شرکت کے ذریعے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔