گوجرخان ( نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہار مرکز گوجر خان کی جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ لبنان پر ہلاکت خیز سائبر حملے درحقیقت جنگ پھیلانے کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں ناجائز صہیونی ریاست نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد جس درندگی کا آغاز کیا تھا اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے 20 لاکھ مسلمان یعنی آبادی کا تقریباً 95 فیصد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں خوراک، پانی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی شدید ترین قلت ہے۔ 15 لاکھ سے زائد افراد مرض اور فاقہ کشی کا شکار ہیں اب مسلمان بلکہ انسانیت دشمن صہیونی درندے جنگ کے دائرہ کو پھیلا کر پوری دنیا کا امن و امان تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لبنان میں مسلسل دو دن کے دوران ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکی سمیت دیگر مواصلاتی اور برقی آلات کو تباہ کر کے سائبر دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا۔
لبنان پر ہلاکت خیز سائبر حملے اسرائیلی منصوبے کا حصہ، شجاع الدین شیخ
Sep 22, 2024