مری (نامہ نگار خصوصی) مری میں وینٹی لیٹر ایمبولیس کی عدم موجودگی کے بارے میںضلعی ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ایک وضاحت میں کہا ہے کہ انکے پاس سولہ ایمرجنسی ایمبولینس موجود ہیں،اور تمام ایمرجنسی ایمبولینسوں میں آکسیجن ہمہ وقت موجود ہوتی ہے ۔انہوں نے واضع کیا کہ ان کے پاس ایک وینٹی لیٹروالی ایمبولینس بھی موجود ہے جو ضلع مری سے انتہائی نگہداشت والے مریضوں کی راولپنڈی/اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقلی میں مصروف رہتی ہے۔ ایسے میں18ستمبر کو سی ایم ایچ مری سے ایک سیریس مریضہ کو راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقلی کی کال پر ایمرجنسی ایمبولینس کو روانہ کیا گیا جبکہ ایمبولینس موقع پر پہنچی تو بتایا گیا کے وینٹی لیٹر والی ایمبولینس چاہیے،جبکہ وینٹی لیٹر والی ایمبولینس پہلے سے مری سے ایک سیریس مریض کی راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقلی میں مصروف تھی جس پر مذکورہ مریضہ کی منتقلی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے وینٹی لیٹر والی ایمبولینس کو ہنگامی بنیادوں پر راولپنڈی سے واپس بلایا اور سی ایم ایچ مری پہنچایا،دوسری مرتبہ ایمبولینس سی ایم ایچ مری پہنچتے ہی سی ایم ایچ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو بتایا گیا کہ لواحقین مریضہ کو اپنے طور پر راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں لے کر گئے ۔