بیول (نامہ نگار)حضور کا میلاد منانا خوش نصیبی کی بات ہے صرف میلاد منانے سے کام نہیں چلتا بلکہ سرکار کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرنا بھی لازم ہے جشن عید میلادالنبی کا دن ہمیں اس بات کی یاد تازہ کرتی ہے کے آج ہم صرف نمائشی طور پر کام کر رہے ہیں ہمارے معاشرے سے انصاف اٹھا جا رہا ہے ہم نفسا نفسی کے عالم میں مبتلا ہیں بھوک میں تو معاشرے زندہ رہ سکتا ہے لیکن جہاں سے انصاف اٹھ جائے وہ معاشرے تباہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار علما ئے کرام نے گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میں سول و سیشن جج صدر بار راجہ امانت علی جرنل سیکٹری دانیال امین کے علاوہ وکلا کلرکوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حضور کا میلاد منانا خوش نصیبی کی بات ہے ،علما ئے کرام
Sep 22, 2024