وطن عزیز میں سبز انقلاب وقت کی ضروت ہے :ملک شفیع 

  اسلام آباد (میگزین رپورٹ)محکمہ جنگلات پنجا ب میں چالیس سات تک قومی خدمات میں سرگرم رہنے والی بزرگ شخصیت ملک محمد شفیع نے وزیراعظم میاں شہبازشریف ،گورنر سردار سلیم حیدر خان اور وزیراعلی مریم نوازشریف سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ریکٹروٹمنٹ رولز 2019 کے تحت ذمہ دار ، فرض شناس  اور ماحول دوست  آفیسر کوچیف کنزرویٹر جنگلات لگائیں۔ اعلی حکام کے نام اپیل میں انہوں نے کہا کہ اس اہم پوسٹ پر دیانیدار آفیسر کی تعیناتی سے محکمہ جنگلات کے پروگرامز پھل پھول سکیںگے ملک محمد شفیع نے بتایا وہ 2011 سے 2018 کے دوران آٹھ برس تک تخت پڑی ضلع راولپنڈی میں ہزاروں کنال سرکاری زمینوں کی حفاظت میں سرگرم رہے جس کے جواب میں اللہ کریم نے انہیں اور حکومت پنجاب کو عزت سے نوازا ۔ امین آباداٹک سے متعلق بزرگ رہنما ملک شفیع نے بتایا کہ قدرت نے پاکستان کو جنگلات کی بے بہا دولت سے نوازا ہے۔ مثالی پالیسی اور ذمہ دار افسران اس سرمایہ کی حفاظت اور تعمیری پالیسیوں کو وسعت دے کر سبز انقلاب کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن