سیرت النبی ؐ  پر عمل پیرا ہو کر ہی دور حاضر کے چیلنجز سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے

Sep 22, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)سیرت النبی ؐ  پر عمل پیرا ہو کر ہی دور حاضر کے چیلنجز سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اسی میں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول ملال ملک محمد مسکین نے ربیع الاول کی مناسبت سے سکول میں منعقدہ انتہائی پروقار اور سادہ محفل میلاد النبی ؐ  سے خطاب کرتے ہوئے کیا میلاد النبی ؐ  کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں طلبہ کے مابین حسن قرات،نعت خوانی سیرت نبی ؐ  کے موضوع پر تقریری مقابلہ بھی ہوئے ان مقابلہ میں طلبہ نے انتہائی جوش و خروش سے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ملک محمد مسکین نے حضور پر نور ؐ کی سیرت کے چیدہ چیدہ پہلوں پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا انحصار سیرت رسولؐ  پر عمل پیرا ہونے پر رہے تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزیدخبریں