جہلم(نامہ نگار)اسلام خدمت خلق کا بڑا علمبردار اور پرچارک ہے جس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی الگ الگ مستقل حیثیت بیان ہوئی ہے دونوں پر برابر عمل کرنے سے ہی اسلام کی اصل منشا پوری ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے جامعہ علوم اثریہ میں 22ویں سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی ادارہ جامعہ علوم اثریہ قائم کر رکھا ہے وہیں یہاں سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات دینی و دنیوی تعلیم اور جدید علوم سے بہرہ مند ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں اس دفعہ مرکز الملک سلمان للاغاث اور الابراہیم آئی ہسپتال کے تعاون سے جامعہ علوم اثریہ میں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہو رہا ہے اور تا حال جاری و ساری ہے اس موقع پر کیمپ نگران مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق اور نائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور مدنی کے علاوہ حافظ عمر عبدالحمید، مولانا عکاشہ مدنی، حاجی ملک محمد اقبال، ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ، ارشد محمود زرگر،سیٹھی محمد ارشد،مرزا زاہد افضل اورعامر سلیم علوی کے علاوہ دیگر کئی معززین بھی موجود تھے نگران کیمپ حافظ احمد حقیق اور حافظ عبدالغفور مدنی نے اپنے بیانات میں کیمپ کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی دی۔