کلر سیداں (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاویدنے قتل کے ایک مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر محمد طاہر سکنہ پیکاں کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔مجرم طاہر نے 23جولائی 2018میں گھریلو رنجش پر گولیاں مار کر 21سالہ شخص زبیر کو قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے محمد طاہر،عمران اور سجاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ادھرایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں نے نواحی علاقہ سدا کمال میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو قتل کرنے کے ایک مقدمہ میں مبینہ طور پر ملزمان کی سرپرستی کرنے پر عمیرشاہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دائر کی جانے والی درخواست کو مسترد کر دیا۔
قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید، پانچ لاکھ ہرجانے کی سزا
Sep 22, 2024