راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی قمر الاسلام راجہ کی زیرصدارت ڈی سی سی میٹنگ کا اجلاس ہوا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کی چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمرالاسلام نے کہا کہ پٹواری اپنے حلقے میں موجود سرکاری بلڈنگ میں بیٹھنے کے لیے پابند کیا جائے تاکہ لوگوں کو دورداراز علاقوں کے چکر نہ لگانا پڑیں تخت پڑی ڈھوک قاضیاں میں موجود قبرستان پر قبضہ اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ دھاماں سیداں اور کلیال موجود سرکاری زمین کو واگزار کروایا جائے آئندہ اجلاس کے دوران رپورٹ پیش کی جائے راولپنڈی شہر میں پارکنگ کے چھ زون ہیں جن میں کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، لیاقت روڈ، امپیریل مارکیٹ، اولڈ آفس، جناح روڈ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پارکنگ فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقوم کا مکمل ڈیٹا آئندہ اجلاس میں فراہم کیا جائے پارکنگ پرچی کے نام پر بھتہ کسی صورت قابل قبول نہیں اجلاس میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا سراہا گیا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے لیے سڑکوں کی پیچ ورک کیا جائے ضلع راولپنڈی میں سپورٹس سہولیات سے روزانہ کی بنیاد پر کتنے نوجوان مستفید ہورہے ہیں قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رپورٹ پیش کریں ایکسیئن بلڈنگ کی اجلاس میں غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں پارکنگ فیس پر منافع وصولی کی شکایت پر ٹینڈر ختم کیا جائے۔
پارکنگ پرچی کے نام پر بھتہ کسی صورت قبول نہیں،قمر الاسلام را جہ
Sep 22, 2024