علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں محفل میلادالنبی ؐ کی روحانی تقریب

اسلام آباد (خصوصی ر پور ٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عیدمیلاد النبی ؐ کے سلسلے میں گذشتہ روزخواتین کی جانب سے ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے قلوب کو ایمان اور محبت رسول  ؐسے منور کیا۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔ خواتین اور  بچیو ں نے گلہا ئے عقید ت پیش کیے اور ہال میں دورود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔حضور نبی کریم  ؐکے بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں عشال فاطمہ، منتہا، نائلہ نصیر، عقلیم فاطمہ، ہادیہ و دیگر بچیاں شامل تھیں۔تقریب کا اہتمام شعبہ ماس کمیونیکیشن نے کیا تھا۔آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر سعدیہ انور پاشا، ڈاکٹر منزہ جبین، ڈاکٹر صوبیہ کنول، ڈاکٹرصواد محمد عباس، ڈاکٹر منزہ عنبرین اور صدف اشرف شامل تھیں۔اس بابرکت تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں نبی اکرم ؐ سے عشق و محبت کے جذبے کا اجاگر کرنا تھا۔تقریب یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کی جاری تقریبات کے سلسلے کی کڑی تھی۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصرمحمود نے کہا کہ جشن میلاد مناتے ہوئے ہمیں اپنی انفرادی، قومی اور عالمی حیثیت پر بھی غور کرنا چاہئیے اور جہاں تک بھی ممکن ہوانہیں نظام مصطفیؐ کے رنگ میں رنگنے کی امنگ پیدا کرنا چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن