اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہعالمی امن کے قیام کے حوالے سے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اتحاد، یک جہتی رواداری اور با مقصد مذاکرات ناگزیر ہیں امن کا فروغ انسانیت کی ترقی اور بہبود کے لیے انتہائی ضروری ہے. رابطوں اور افہام و تفہیم کے فروغ کے ذریعے اقوام کے مابین پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکتا تشدد اور طاقت کا استعمال امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔امن کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی احترام، تعاون اور انصاف کا فروغ ضروری ہے۔