اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن اف پاکستان (سی سی پی ) نے مختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے "سیزن کی اختتامی سیل" کے نام پر ڈسکا ونٹ کے نام پر گْمراہ کْن اشتہرات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔ کمیشن نے ڈسکاونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل افرز پر وضاحت طلب کر لی ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے روالپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف ماکیٹوں کا سروے کیا۔ سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ‘ اور تیس فیصد تک‘ کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں۔ تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ، جس بارے اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر افر کیا گیا ہے۔