انجم عقیل نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے اقدامات شروع کر دئیے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ پاکستان ، ممبر آف ایگزیکٹو کونسل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم این اے انجم عقیل خان نے اسلام آباد شہر خصوصا اپنے حلقہ کے تعلیمی اداروں کے لیے بڑے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا حلقہ این اے 46 اسلام آباد کے سکولوں کو جدید اور ماڈرن سہولیات سے آراستہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے دس سکولوں کی سولرائزیشن کے بعد ترنول زون کے دس 10 سکولوں میں انٹریکٹو بورڈ سمارٹ بورڈ نصب کر دیے گئے ہیں جس سے بچوں کو پڑھانے اور تعلیمی معیار بہتر ہو گا ترنول بوائز سکول ، ترنول گرلز سکول ، سنگجانی گرلز سکول ، سنگجانی بوائز سکول ، I-14/3 گرلز سکول ، I-14/3 بوائز سکول ، نون گاں گرلز سکول ، D-17 گرلز سکول میں سمارٹ بورڈ نصب کر دیے گئے ہیں اس وقت حلقہ این اے 46 اسلام آباد کے تقریبا تمام پرائمری سکولوں کے بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جا رہا ہے سولرائزیشن , سکولوں میں انٹریکٹو بورڈ کی تنصیب سمیت درجنوں پروجیکٹس پر کام جاری ہے جو مرحلہ وار مکمل ہو جائیں گے ،اپنے پانچ سالوں کے دوران تمام تعلیمی اداروں کو اس قابل بنا دوں گا کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ ادارے بھی گورنمنٹ اداروں پر رشک کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن