اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوان بالا کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا سینٹ کمیٹی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی سینیٹر فوزیہ ارشد اور سید کاظم علی شاہ نے کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی جبکہ اراکین کمیٹی میں سینیٹر بلال احمد خان سینیٹر دنیش کمار سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سینیٹر بشرا انجم بٹ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سینیٹر ناصر بٹ سینیٹر نسیمہ احسان سینیٹر جان محمد ، پونجو مل بھیل سمیت سی ڈی اے ،وزارت پلاننگ کمیشن، وزار خزانہ اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے شرکت کی سینٹ ہاؤس کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں نئے تعمیر ہونے والی بلاک کی تعمیر کے معاملات سمیت لاجز میں تزئین و آرائش کے کاموں اور پارلیمنٹ لاجز میں درپیش مسائل کے امور کا تفصیل سے جائزہ لیاچیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کو سوٹس کی الاٹمنٹ تزئین و آرائش و دیگر مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کوشش کی جا رہی ہیں کہ تمام پارلیمنٹیرین کو پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے اور اس کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے بلاگ کی تعمیر کے لیے بھی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے سینٹ ہاوس کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس تھا جس میں اراکین سینٹ کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں سوٹس کی الاٹمنٹ کے امور کو واضح کرنے، تزئین و آرائش کو مکمل کرنے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے امور کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری کمیٹی نے سینٹ کمیٹی کے ہونے والے گزشتہ چار اجلاسوں کی مفصل رپورٹ بھی کمیٹی اجلاس میں پیش کی۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹرز کی رہائش گاہوں/لاجز کے مقابلے میں سی ڈی اے کے افسران کی رہائش گاہوں کا بھی دورہ کیا جائے گا تاکہ ان کی حالت/حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔
سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کمیٹی اجلاس
Sep 22, 2024