ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

Sep 22, 2024 | 14:21

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایم ڈی کیٹ کا امتحان آج ہو رہا ہے،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ٹیسٹ سے قبل یو ایچ ایس میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،ایم دی کیٹ کیلئے پنجاب کے 12شہروں میں 26 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،مجموعی طور پر 58,380امیدوار ٹیسٹ میں بیٹھیں گے 40,364 لڑکیاں اور 18,016لڑکے شامل ہیں۔لاہور میں آٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ،6امتحانی مراکز لڑکیوں اور دو لڑکوں کیلئے بنائے گئے ہیں، سب سے بڑا امتحانی مرکز پنجاب یونیورسٹی کے ایگزامینیشن ہالز وحدت روڈ پر بنایا گیا ہے ،پنجاب یونیورسٹی کے ایگزامینیشن ہالز میں 3779لڑکیاں ٹیسٹ دیں گی ،لاہور میں کامسیٹ یونیورسٹی، ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کے مراکز شامل ہیں۔گورنمنٹ گرلزگریجویٹ کالج گلبرگ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مراکز شامل ،ڈی پی ایس ٹاؤن شپ اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کیٹ بھی امتحانی مراکز میں شامل ، ایم ڈی کیٹ میں 4ہزار سے زائد اساتذہ نگران عملے کے فرائض انجام دیں گے ،لاہور میں ایک ہزار نگران عملہ تعینات نگران عملے کی تعیناتی ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینئر فیکلٹی اور افسران فوکل پرسن نامزد محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران ٹیسٹ کے انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے، 12اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایم ڈی کیٹ کے انتظامات کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیئے ،ضلعی ڈی پی اور سی پی اوز سیکورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری امتحان میں فرائض انجام دینے والے تمام عملے اور افسران کی سپیشل برانچ سے سیکورٹی کلیئرنس لی گئی ہے، ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہو کر دن ساڑھے ایک بجے ختم ہوگا امیدواروں کیلئے امتحانی مراکز صبح آٹھ بجے کھول دیے جائیں گے صبح 09:00بجے کے بعد امتحانی مراکز سیل کردیے جائیں گے اور کسی کو داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔امتحانی پرچہ 200معروضی سوالات پر مشتمل ہوگا، ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 55فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 50فیصد نمبر لینا لازمی ہے ،امیدواروں کے درمیان سرکاری کالجز کی 3616اور پرائیویٹ کالجوں کی 5025سیٹوں پر داخلے کیلئے مقابلہ ہوگا ،سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے سینٹرالائزڈ داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی۔   

مزیدخبریں