وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

لندن: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر اترا.برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تقریبا ایک گھنٹے بعد وسطی لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا کو پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریف کریں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، امن کے فروغ، ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور کو اجاگر کیا جائے گا. جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔شہباز شریف نے مزید لکھا تھا کہ مختلف امور پر پاکستان کے مؤقف اور مفادات کی ترجمانی کروں گا، عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن