افغانستان اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق نہیں بدل سکتا:منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں۔منیر اکرم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے.اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر شہباز شریف اور بائیڈن ملاقات طے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات طے ہے جبکہ ان کی دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی۔پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جغرافیہ بدل نہیں سکتا، ہمسایہ مالک کے ساتھ ہمیں تعلقات رکھنے ہیں، افغان طالبان کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں. کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے. افغانستان اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق نہیں بدل سکتا۔منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے کام کریں گے. ہمیں اپنی سیکیورٹی کے لئے جو ایکشن لینا ہے وہ لے رہے ہیں. جہاں سفارتکاری کی ضرورت ہے وہاں سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف برقرار ہے. افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں. ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں. افغانستان سے متعلق ہماری جامع پالیسی ہے جو جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن