پاکستانی تمباکو کی دنیا میں مانگ بڑھ گئی. جس کے بعد برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوگیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں 538 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ اگست میں 4 ہزار 651 ٹن تمباکو بیرون ممالک ایکسپورٹ کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 4651 ٹن تمباکو برآمدات سے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، جبکہ گزشتہ سال اگست میں پاکستان نے 1255 ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا تھا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اگست میں تمباکو کی برآمدات 30 لاکھ 66 ہزار ڈالر تھیں. جولائی کی نسبت اگست میں تمباکو کی برآمدات میں ماہانہ 4225 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ جولائی میں 180 میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا گیا تھا۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں بھی تمباکو کی برآمدات میں 291 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جولائی اگست میں تمباکو کی مجموعی برآمدات 2 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے.گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں تمباکو برآمدات 51 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں۔