پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کیلئے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔پنسٹیک کو جنوبی ایشیاء کے کولیبوریٹو سنٹر کا درجہ دے دیا گیا، پنسٹیک پی اے ای سی کا ذیلی ادارہ ہے، جسے عالمی توانائی ایٹمی ایجنسی نے کولیبوریٹر سینٹر کا درجہ دے دیا ہے. پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی’پی اے ای سی’ کا کلیدی ادارہ ہے۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پنسٹیک پاکستان کا سائنسی اور تکنیکی لٹریچر کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے، جس نے ملک کے مختلف شعبوں کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے. سماجی اقتصادی شعبوں میں پنسٹیک کے قابل قدر کردار کے پیش نظر اسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے بتایا کہ یہ اعزاز پی اے ای سی اور اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ چیئر مین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نمائندہ نے اس ضمن میں یاداشت پر دستخط بھی کیے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کیلئے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
Sep 22, 2024 | 17:38