توانائی کے شعبے میں تعاون اور اشتراک آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگا: مصدق ملک

اسلام آباد: توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے مشن سے متعلق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا۔دورے کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور چینی کمپنی سی سی ڈی سی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایم او یو کے تحت او جی ڈی سی ایل اور سی سی ڈی سی کے درمیان شیل، ٹائٹ گیس پر تعاون ہوگا. مقصد ملک کی توانائی کی ضروریات کو مقامی وسائل سے پورا کرنا ہے۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروڈکشن) ممتاز علی سومرو نے دستخط کیے جبکہ سی این پی سی چوآنگ ڈرلنگ انجینئرنگ کمپنی کے نائب صدر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی ڈاکٹر مصدق ملک نے توانائی کے شعبے میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون اور اشتراک آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں دونوں قوموں کو باہمی فائدہ پہنچے گا. یہ معاہدہ توانائی کے وسائل کو دریافت کرنے کے لئے ایک نیا باب کھولے گا۔

ای پیپر دی نیشن