صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثاء سے اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ اِنسانیت کے دُشمن ہیں۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔