دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے سوات میں جس پولیس وین کا نشانہ بنایا گیا وہ سفارتکاروں کے اسکاؤٹ کی موبائل تھی۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں کے قافلے میں پولیس اسکاؤٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا .تاہم تمام سفارت کار باحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں شہید اہلکاراور زخمی اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں. قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتے ہیںَ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔