وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار اور تعزیت کی۔وزیرداخلہ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی.انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔