یونیفکیشن بلاک کیلئے الگ نشستیں مخصوص کرنے کی ضرورت نہیں رہی: سپیکرپنجاب اسمبلی

Apr 23, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر + ثناء نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس طلب کئے جانے سے متعلق ابھی مجھے کوئی علم نہیں ہے نہ ہی اب یونیفکیشن بلاک کیلئے الگ نشستیں مخصوص کرنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف قوم کو اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمرا ہال میں صحافیوں کی فیملیز کیلئے منعقدہ تقریب ’’جرنلسٹ انعام گھر‘‘ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ رانا اقبال نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب حکومت کو مل جل کر چلائیں تاہم گیند اب پیپلز پارٹی کی کورٹ میں ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پنجاب کابینہ میں شامل رہنا چاہتی ہے یا نہیں جو بھی صورتحال سامنے آئی آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی
مزیدخبریں