امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو

Apr 23, 2010 | 11:25

سفیر یاؤ جنگ
ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں جاری تعمیراتی منصوبوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ نتن یاہو نے باراک اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے اعتماد سازی کے لیے پیش کی گئی گیارہ تجاویز کے بارے میں بھی کچھ بتانے سے انکار کر دیا ۔ ادھر امریکی صدر کے مشرق وسطی کے لیے نمائندہ خصوصی جارج مچل آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد فلسطین اوراسرائیلی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل شروع کرانا ہے۔ واضح رہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے امریکہ اور اسرائیل  کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے تعمیر جاری رکھنے کے اعلان کے باعث  کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔  
مزیدخبریں