شعیب ملک اوران کی اہلیہ ثانیہ مرزا پی آئی اے کی پروازپی کے تین سوستر کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچے۔ان کی آمد پراسلام آباد ائر پورٹ پرسکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔آرپی اواورسی سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔ائرپورٹ پرپولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ساتھ وی آئی پی راول لاونج پرخواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی تھیں۔میڈیا کی بڑی تعداد اورشائقین بھی سپورٹس جوڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ائرپورٹ پر موجود تھے تاہم سب کواس وقت مایوسی ہوئی جب شعیب اورثانیہ وی آئی پی گیٹ سے ہوٹل کی طرف روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے شعیب اور ثانیہ آج پی ایم ہاؤس میں ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے دونوں اسٹارز کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ادھرشعیب ملک اورثانیہ مرزا آج صبح گیارہ بجے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنرملاقات کرینگے۔ ملاقات میں شعیب ملک بھارتی ہائی کمشنرسے اپنے بھارتی ویزے سے متعلق بات چیت کریں گے،جس کے بعد شعیب اورثانیہ لاہورکیلئے روانہ ہو جائیں گے