ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس اعجاز احمد اورجسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی، نیب کی جانب سے چیئرمین نیب نوید احسن عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل عدالت کی جانب سے وہ میڈیکل رپورٹس مانگی گئیں جو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں نصرت بھٹو کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ نیب کے چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ وہ میڈیکل رپورٹس اپنے ہمراہ نہیں لائے جس پر فاضل عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محترمہ نصرت بھٹو کو اس کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی ۔