گرم ہواوں اورطویل لوڈ شیڈنگ کےبعد حالیہ بارشوں سے جہاں ایک جانب گرمی کا زورٹوٹا ہے تو دوسری طرف اس نے گندم کی فصل کو بھی متاثرکیا ہے

Apr 23, 2010 | 16:31

سفیر یاؤ جنگ
گندم کی کٹائی کسان کے لئے روزعید کا درجہ رکھتی ہے، جیسے روزے داروں کو تیس دن بعد عید کی صورت خوشخبری اور خوشیاں ملتی ہیں ایسے ہی کسان کو چھ ماہ کی محنت کے بعد اس کی فصل کا انعام ملتا ہے۔ حالیہ بارش سے جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، وہیں کسانوں کے لئے یہ بارش پریشانی کا باعث بنی ہے اور ان کی گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
لاہوراورپنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے گندم کونقصان پہنچا ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ آندھی اور بارش کی وجہ سے گندم کے تیار سٹے کمزور ہوئے ہیں اور کھڑی فصل گرنے سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق پانچ ملی میٹر سے زیادہ بارش گندم کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے تاھم حالیہ بارش کی شرح کم تھی اس لیے ذیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں تو زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔
گرمی ہو یا سردی انسان قدرت کے سامنے بے بس ہے، اس لیےغیر یقینی موسم کا مقابلہ صرف تدبیر ہی سے ممکن ہے ۔ بارشوں سے گندم کی فصل متاثر تو ہوئی ہے تاھم زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
مزیدخبریں