وزارت داخلہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، سرکاری اداروں میں ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

بجلی کی بچت کے سلسلے میں حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ حکومتی فیصلے کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سرکاری دفاتر میں صبح گیارہ بجے تک تمام ایئرکنڈیشنرز بند رکھے گئے۔ حکام نے گریڈ بیس سے کم درجے کے افسروں کو ائر کنڈیشنر کے استعمال سے بھی روک دیا ہے ۔اس کے علاوہ ایوان صدر اور وزیراعظم کی بھی پچاس فیصد لائٹس بند رہیں ۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالی قومی توانائی کانفرنس کے بعد وزیراعظم نے بجلی کی بچت کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا جن پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن