وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے معاشرے میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نفرت کا اظہار ہیں 

شہباز شریف لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس میں اکیسویں صدی اور اقبال کےموضوع پرمنقعدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اقبال کا پیغام کسی ایک قوم، عقیدے یا خطے کیلئے نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے تھا۔ ان کی خودی درحقیقت معاشی آزادی پر مبنی تھی ، اقبال کے پیغام کے مطابق اقتصادی آزادی کیلئے ہمیں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے نظام کو ختم کرنا ہوگا جو تریسٹھ سال سے پاکستانی عوام کیلئے عفریت بنا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ترکی اور ایران کے دانشوروں کو اقبالیات پر تحقیق کیلئے مبارکباد دی۔  
ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر فتح محمد ملک اور ڈاکڑ سلیم اختر نے اپنے خطاب میں اقبال کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی، جبکہ ترکی اور ایران سے اقبالیات پر کام کرنے والے محقیقین نے فکر اقبال کو دنیا بھر میں فروغ دینے کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔   

ای پیپر دی نیشن