بارسلونا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر دس جو ویلفریڈ سونگا نے سپین کے نکولس ایلماگرو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ سونگا نے ایلماگرو کو پانچ سات، چہ ایک اور چہ چار سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں نمبر پانچ سیڈ سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے آسٹریا کے جرگن میلزر کے خلاف تین چہ، سات چہ اور چہ تین سے کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں عالمی نمبر آٹھ سویڈن کے روبن سودرلنگ نے سپین کو فلیشانو لوپز کے خلاف چہ تین، اور چہ دو سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔