کراچی: ڈاکٹر عافیہ 2008ءمیں گرفتاری سے قبل آزاد تھیں: ذرائع

کراچی (منصور خان / نیشن رپورٹ) تفتیش کار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مارچ 2003ءکو مبینہ گمشدگی کا معاملہ حل کرنے مےں ناکام رہے ہےں، رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عافیہ 17جولائی 2008ءکو افغانستان سے گرفتاری سے قبل نہ تو غائب ہوئی تھیں اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا، برطانوی صحافی یوآن ریڈلی نے بھی اکتوبر 2008ءمےں ایک پریس کانفرنس مےں کہا تھا کہ بگرام ایئرپورٹ پر قید قیدی نمبر 650ڈاکٹر عافیہ نہیں تھیں، ڈاکٹر عافیہ اور ان کے بچے افغانستان مےں 2008ءمےں گرفتاری سے قبل آزاد تھے، انہیں 2004ءکو کراچی مےں دیکھا گیا جب 2006ءمےں ہیومن رائٹس کمشن نے لاپتہ افراد کے کیس کے سلسلے مےں ڈاکٹر فوزیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے عافیہ کا نام لسٹ مےں شامل کرانے سے انکار کیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عافیہ 2008ءمےں گرفتاری سے قبل قبائلی علاقوں مےں پناہ گزین رہیں۔
ڈاکٹر عافیہ

ای پیپر دی نیشن