غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے لیبا پر پہلے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک اس حملے میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے دوروز قبل لیبیا پر ڈرون حملوں کی منظوری دی تھی دوسری طرف صدر معمر قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے اور مصراتہ میں ایک جھڑپ کے دوران دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑائی میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔