برطانوی حکومت نے بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کردیا جبکہ ایف آئی نےعدالت سے سابق صدر کو اشتہاری قراردینے کی استدعا کی ہے

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج رانا نثار احمد خان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث سابق صدر پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کردیا ہے جبکہ مشرف برطانیہ سے دوبئی پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے سابق صدرکو اشتہاری قرار دینے کی بھی استدعا کی۔کیس کی مزید سماعت سات مئی کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن